پاکستان

پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت ،عمران خان کی چال الٹی پڑنے لگی،حساب کون دے گا؟

حکومت اور تحریک انصاف کی جانب سے اختیار کی گئی غیر سنجیدہ حکمت عملی سے پیچیدگیوں میں الجھتی دکھائی دے رہی ہے کہ اس کا کوئی سرا ہاتھ نہیں لگ رہا

لاہور(کھوج نیوز) تحریک انصاف کے فعال کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کی گئی حکومت اور تحریک انصاف کی جانب سے اختیار کی گئی غیر سنجیدہ حکمت عملی کی وجہ سے اس قدر پیچیدگیوں میں الجھتی دکھائی دے رہی ہے کہ اس کا کوئی سرا ہاتھ نہیں لگ رہا۔دونوں اطراف سے اپنے اپنے موقف کے حق میں پیش کئے جانے والے دلائل اور شواہد کوئی حتمی رائے قائم کرنے کے لئے ناکافی ہیں تاہم ان مبہم شواہد کی روشنی میں کوئی ایسا "کھرا” تلاش کیا جا سکتا ہے جس کے ذریعے اصل حقائق تک پہنچا جا سکتا ہے۔

تاثر یہ ہے کہ تحریک انصاف کسی قیمت پر علی بلال کی ہلاکت کو حادثہ تسلیم نہیں کرے گی اور روشن دن کو بھی اندھیری رات قرار دینے کی "سیاسی ضد” پر اڑی رہے گی۔ایسے حالات میں جب حالات موفقت میں نہ ہوں تحریک انصاف تحقیقاتی ادارے یا جوانئٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کیونکر قبول یا تسلیم کرسکتی ہے اور پولیس کے خلاف حکومت کے زیر انتظام کسی بھی ادارے کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے اس موقف پر قائم رہ سکتی ہے کہ علی بلال کی ہلاکت پولیس تشدد سے ہوئی لیکن اس سوال کا جواب موجود نہیں کہ تشدد کا یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا؟ تحریک انصاف پولیس کے اس موقف کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکی۔

خطرناک پستول

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button