پاکستان
آنسو گیس شیلنگ کے دوران پی ٹی آئی کارکن کا رقص، فوٹیج جاری
آزادی کے حصول کے لئے یہ ایک توانا پکار ہے، یہ نوجوان رقص بھی کررہا ہے اور ساتھ ہی آنسو گیس کے اثرات زائل کرنے کے لئے اپنے سر پر پانی بھی ڈال رہا ہے
لاہور (جنرل رپورٹر، آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل ہمارے لیڈران اور کارکنان کونشانہ بنارہی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے آنسو گیس شیلنگ کے دوران پی ٹی آئی کے ایک کارکن کی رقص کرتے فوٹیج ٹویٹ کردی۔عمران خان نے لکھاکہ یہ تصویر زندگی بھر میرے ساتھ رہے گی، آزادی کے حصول کے لئے یہ ایک توانا پکار ہے، یہ نوجوان رقص بھی کررہا ہے اور ساتھ ہی آنسو گیس کے اثرات زائل کرنے کے لئے اپنے سر پر پانی بھی ڈال رہا ہے، آخر کار ایک بیدار قوم آزادی کا مطالبہ کررہی ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت مسلسل ہمارے لیڈران اور کارکنان کو نشانہ بنارہی ہے، اسلام آباد میں 70 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔
احسن اقبال نے نارووال میں تشخیصی مرکز ڈی سی این کا افتتاح کر دیا