پاکستان

دفعہ 144 کیخلاف ورزی، پولیس کی کارروائی، متعدد کارکن گرفتار

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ہے

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم، آن لائن)اسلام آباد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔تحریک انصاف کے زیرحراست کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تھے۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا کہ سکیورٹی کا مقصد عمران خان کو روکنا نہیں انہیں تحفظ فراہم کرنا ہے، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں، کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے دفعہ 144 لگائی ہے۔پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں بھی ایک دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی، شہر میں آج ہر قسم کے سیاسی اجتماع پر پابندی رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک دن کیلئے ہر قسم کی ریلیوں، مظاہروں، دھرنوں اور جلسوں کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی عائد کردی گئی۔واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، کچھ کارکنوں نے ڈنڈے بھی اٹھا رکھے ہیں، پولیس کی بھی بھاری نفری موجود ہیں۔

سندھ میں ضمنی انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button