پاکستان

رمضان ریلیف پیکیج، وفاقی حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی حکومت کی طرف سے پانچ ارب کی سببسڈی فراہم کی جائے گی'19 اشیاء ضروریہ پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے زریعے سبسڈی فراہم کی جائے گی

اسلام آباد (کھوج نیوز، این این آئی)وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لیے ریلیف پیکج تیارکرلیا ،پانچ ارب روپے کی سببسڈی فراہم کی جائے گی ۔

انیس اشیاء ضروریہ پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے زریعے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ رمضان کے لیے 5 ارب کا سبسڈی پیکج تیار کیا گیا ہے جس کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دی جائے گی۔وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کے لیے ہوگی جو یوٹیلیٹی اسٹورزپرفراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت آٹا، گھی، دالوں، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی،حکومت کی جانب سے مہنگائی کے باعث بالخصوص نچلے طبقے کے ریلیف کے لیے سبسڈی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی شرائط، کسانوں پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button