پاکستان

تحریک انصاف کے سینٹرز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیوں شریک ہوں گے ؟

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر مسلم لیگ (ن) سے طویل وابستگی رکھنے والے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا

اسلام آباد (کھوج نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے تمام سینیٹرز آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور کم وبیش ایک سال ہونے کو آیا ہے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی نمائندگی قومی اسمبلی کے ایوان میں ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نظر آئے گی۔ اجلاس سے قبل ایوان بالا میں تحریک انصاف سے وابستگی رکھنے والے اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم کی سربراہی میں اجلاس کے دوران ایوان میں کی جانے والی حکمت عملی وضع کریں گے۔

اب یہ حکمت عملی کیا ہوگی؟ ہنگامہ آرائی، غیر پارلیمانی ریمارکس اور گفتگو، جارحانہ احتجاج اور پھر ایوان سے واک آوٹ۔ کیا سینٹ کے اجلاس میں کی جانے والی ہنگامہ آرائی کا ایکشن ری پلے مشترکہ اجلاس میں بھی دہرایا جائے گا یا پھر ایوان بالا کے معزز ارکان اپنے طرزعمل سے ظاہر کریں گے کہ انہوں نے ماضی سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر مسلم لیگ (ن) سے طویل وابستگی رکھنے والے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ ختم کرنا تحریک انصاف کا ایک جمہوری طرز عمل ہے جو قابل ستائش ہے لیکن اب اجلاس میں اختیار کیا جانے والا طرزعمل ان کے آئندہ کے ارادوں اور عزائم کا تعین کرے گا۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سینیٹرز کا مشترکہ اجلاس میں طرزعمل ان کے ارکان قومی اسمبلی کی ایوان میں واپسی کی راہ بھی ہموار کرسکتا ہے۔

عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی میں کون سی بڑی غلطی کردی ،پتا چل گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button