پاکستان

صوبوں کو بجلی کی تقسیم کا معاملہ، وزیراعظم نے چونکا دینے والا قدم اٹھا لیا

بجلی کی چوری روکنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ، صوبوں کے ساتھ مل کر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے کو کم کرنے کی حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد(کھوج نیوز، آن لائن )وزیرِ اعظم شہبازشریف نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کو منتقل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔کمیٹی صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ٹرمز آف ریفرنس اور معینہ مدت کا تعین کرے گی۔اس بات کا فیصلہ وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے دائرہ اختیار میں منتقل کرنے پر اعلی سطحی اجلاس میں ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری روکنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے. حکومت نے صوبوں کے ساتھ مل کر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے کو کم کرنے کی حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے. ملک میں بجلی چوری کرنے والے عناصر کا مؤثرسد باب کریں گے. وفاق صوبوں کی استعداد بڑھانے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا. صوبوں کے پاس بجلی کے بلوں کی وصولیوں کیلئے بہتر انتظامی ڈھانچہ موجود ہیں. وصولیوں کیلئے بہتر انتظامی ڈھانچہ بجلی کے گردشی قرضے کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا. اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بجلی چوری، عدم وصولیوں اور لائن لاسز کے نتیجے میں خسارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو وفاق اور صوبوں میں بلوں کی وصولی کیلئے موجود انتظامی ڈھانچے کا موازنہ بھی پیش کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا نظام صوبوں کے حوالے کرنا آئینی اقدام ہے. اس اقدام سے بلوں کی وصولی اور چوری کی روک تھام میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نظام کی منتقلی کیلئے سب سے پہلے حکومتِ سندھ نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا تھا. وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو جلد لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی. اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزراء اسحاق ڈار انجینئر خرم دستگیر، عابد حیسین بھائیو، وزیرِ مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، معاونِ خصوصی جہانزیب خان، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا اعظم خان، پنجاب اور بلوچستان کے چیف سیکٹریز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

انتخابات کا انعقاد کیسے ممکن ہوگا؟ الیکشن کمشنر پنجاب نے بڑا بیان داغ دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button