پاکستان

سندھ میں ضمنی انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 18 اپریل کو' کاغذات نامزدگی 20 سے 22 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے،جانچ پڑتال 25 سے 28 مارچ تک ہو گی،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، آن لائن)سندھ میں ضمنی انتخابات کب ہوں گے’ الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا’ انتخابات 18 اپریل کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات 18 اپریل کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی 20 سے 22 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 28 مارچ تک ہو گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹربیونل یکم سے 4 اپریل تک اپیلیں نمٹائیں گے اور ضمنی بلدیاتی انتخابات 18 اپریل کو ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو توہین عدالت کا مرتکب ٹھہرا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button