نگر نگر سے

”کھوج نیوز“ کی خبر پر ایکشن، ڈی پی او کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ثاقب سلطان محمود نے ایس ڈی پی او کیمپ آفس میں تمام سائلین کے مسائل حل کیے

کھوج نیوز کی خبر پر ایکشن، تحصیل میلسی میں قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ”کھوج نیوز“ میں خبر شائع ہونے پر ڈی پی او ثاقب سلطان محمود نے سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ثاقب سلطان محمود نے ایس ڈی پی او کیمپ آفس میں تمام سائلین کے مسائل حل کیے تحصیل میلسی کے ڈی ایس پی ملک اعجاز حسین اور تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات دی کہ سائلین کے تمام مسائل جلدی سے جلدی حل کیے جائیں۔

ڈی پی او نے ”کھوج نیوز“ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”کھوج نیوز“ خبر شائع کر کے جن جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کی ہے ہم ان کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے۔ میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے اسی طرح میڈیا جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرے میں ہر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کروں گا۔

Tags
Back to top button
Close