نگر نگر سے

ڈیرہ اسماعیل خان:کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے

سی ٹی ڈی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جن کا تعلق کالعدم جماعت تحریک طالبان پاکستان کھیارہ گروپ سے تھا، قبضے سے وائرلیس سیٹ، کلاشنکوف اوردستی بم سمیت بارودی مواد برآمد کرلیا گیا، لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان سی ٹی ڈی نے بگوانی گاوں میں سرچ اپریشن کے دوران مخبرکی اطلاع پرایک مکان پرچھاپہ مارا تومشتبہ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پرفائرنگ کردی، جوابی کارروائی سے 2 دہشت گرد مارے گٸے۔

مقابلے میں مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کی شناخت وقارظفرآباد، نوید بستی درکھان والی سے ہوئی، دونوں مرنے والے دہشتگرد گزشتہ کھتی پولیس چیک پوسٹ حملے میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ اغوا برائے تاوان اورپولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ حساس تنصیبات پرحملے میں بھی پولیس کومطلوب تھے۔ مرنے والوں کا تعلق کالعدم جماعت تحریک طالبان پاکستان کھیارہ گروپ سے تھا، دہشت گردوں کے قبضے سے وائرلیس سیٹ، کلاشنکوف اوردستی بم سمیت بارودی مواد برآمد ہوا جبکہ لاشیں قبضے میں لے کرہسپتال منتقل کردی گئیں۔

آرپی اوڈیرہ فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد امتیازشاہ اورڈی پی اوڈیرہ کیپٹن (ر) واحد محمود کی قیادت میں علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے، پولیس جوانوں کے ہمراہ آرپی او اورڈی پی اوبذات خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ گزشتہ شب پوٹہ پولیس چوکی پرحملے کے بعد آر پی او نے دہشت۔گردوں کی سرکوبی کے لئے سی ٹی ڈی اور پولیس پرمشتمل ٹاسک ٹیم بنائی تھی۔

(Visited 1 times, 1 visits today)
Tags
Back to top button
Close