نگر نگر سے

خیبرپختونخوا:مضرصحت گٹکا اورپان کا گودام سیل

کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق سوات کے دورافتادہ علاقے میں عوامی شکایات پرکارروائی کی گئی

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے سوات میں کارروائی کے دوران غیرمعیاری پاپڑبنانے کی فیکٹری سمیت مضرصحت گٹکا اورپان کا گودام سیل کردیا۔ کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق سوات کے دورافتادہ علاقے میں عوامی شکایات پرکارروائی کی گئی جس کے دوران غیرمعیاری پاپڑ تیارکرنے والی فیکٹری سیل کی گئی۔ دوسری کارروائی میں مضرصحت گُٹکا اورپان کا گودام بھی سیل کیا گیا۔ گودام سے مضرصحت پان اور گٹکے کی بڑی مقدار ضبط کی گئی۔ گودام اورفیکٹری مالکان کیخلاف تھانوں میں مراسلہ جمع کردیا گیا۔ عوامی شکایات کیلئے سوات میں ہاٹ لائن بھی قائم کردی گئی ہے۔

Back to top button