نگر نگر سے

راجن پور میں ٹرک الٹ گیا، 5 افراد جاں بحق

 صوب پنجاب کے ضلع راجن پور میں انڈس ہائی وے پر کوئلے سے بھرا ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی جام پور کے مطابق ٹرک میں سوار افراد مسافر تھے جو عید پر اپنے گھروں کو جارہے تھے۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ کوئلے سے بھرا ٹرک سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے بچنے کی کوشش میں الٹ گیا۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں  جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو پوسٹ مارٹم اور ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 13 اپریل کو لاہور کے علاقے سندر ملتان روڈ پرٹریفک حادثے میں  ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھَے۔

Tags
Back to top button
Close