نگر نگر سے

خانیوال; لڑکی بازیاب، 2 ملزمان گرفتار

خانیوال کے قریب سے اغواء کی جانے والی لڑکی بازیاب، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پٹرولنگ افسران نے مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار میں موجود ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی۔اس موقع پر موٹر وے پولیس کی جانب سے کار کا تعاقب کیا گیا اور ملزمان کو رکنے پر مجبور کیا گیا۔ ملزمان نے کار میں موجود لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کر رکھا تھا اور وہ اسے ملتان لے جارہے تھے۔

Tags
Back to top button
Close