نگر نگر سے

سکھر، ٹک ٹاک ویڈیو نے بچھڑے بھائیوں کو ملوا دیا

 آن لائن ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر شیئر اور وائرل ہونے والی ویڈیو نے دو بچھڑے بھائیوں کو ملوا دیا۔

ٹک ٹاک پر سکھر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر اُس کا بھائی پہچان گیا اور پھر اُس نے پولیس سے رابطہ کیا۔سکھر پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو تلاش کیا اور پھر اُسے اہل خانہ سے ملوادیا۔ایس ایس پی سکھر کے مطابق ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک فقیر نظر آرہا تھا جس کے بھائی نے ہم سے رابطہ کر کے بتایا کہ یہ اُن کا گمشدہ بھائی ہے۔

ایس ایس پی سکھر کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا نام عرض محمد ہے جو ڈیڑھ سال قبل گمشدہ ہوا تو بھائی نے سکھر کے علاقے تنگونای تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

Back to top button