نگر نگر سے

کھیل کھیلنا مہنگا پڑ گیا، 13 سالہ لڑکے نے 12 سالہ دوست ذبح کر دیا

13 سالہ فراز اور 12 سالہ عبدالرحمن میں جھگڑا ہوا تو فراز نے عبدالرحمن کی گردن پر چھری چلا دی

منہالہ گاؤں میں دوستوں کے ساتھ کھیلنا مہنگا پڑ گیا، منہالہ گاؤں میں 13 سالہ لڑکے نے کھیل کے دوران جھگڑے پر 12 سالہ دوست کو ذبح کر کے فرار ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 12 سالہ بچے کے قتل کا واقعہ ہڈیارہ تھانے کے منہالہ گاؤں میں پیش آیا جہاں کھیل کے دوران 13 سالہ فراز اور 12 سالہ عبدالرحمن میں جھگڑا ہوا تو فراز نے عبدالرحمن کی گردن پر چھری چلا دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ عبدالرحمن کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

Back to top button