نگر نگر سے

ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی، خود کشی کرنیوالی خاتون کو بچا لیا

خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو ٹرین گشت پرمامور پولیس کانسٹیبل کے حوالے کرکے15منٹ کی تاخیر سے روانہ کردیا

ملتان میں ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث خودکشی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون کو بچا لیا، ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روکا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ریلوے لوکوشیڈ ملتان کاسینئر ٹرین ڈرائیور اسدنعیم پشاور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو روہڑی کے لئے لے کر جارہا تھا کہ رحیم یارخان کے قریب ترنڈہ محمدپناہ کے مقام پر اچانک ایک خاتون ریلوے ٹریک پرآکر لیٹ گئی۔ ٹرین ڈرائیورنے فوری ایمرجنسی بریک لگاکرخاتون سے چند فٹ قبل ہی ٹرین کوروک لیا۔ بعد ازاں خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو ٹرین گشت پرمامور پولیس کانسٹیبل کے حوالے کرکے15منٹ کی تاخیر سے روانہ کردیا۔

Back to top button