نگر نگر سے

قصور:شادی کی ضد،چھوٹی بہن بڑی کےہاتھوں قتل

کوٹ خوشحال سنگھ کےنزدیک پسند کی شادی کرنےکی ضد کرنےوالی بہن کوبڑی بہن نےفائرنگ کرکےقتل کر دیا

کوٹ رادھاکشن کےنواحی کوٹ خوشحال سنگھ کےنزدیک پسند کی شادی کرنےکی ضد کرنےوالی بہن کوبڑی بہن نےفائرنگ کرکےقتل کر دیا۔ میڈیارپورٹ کےمطابق طاہرہ بی بی مبینہ طورپرگاؤں کےایک نوجوان سےپسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جس سےاس کی بڑی بہن آسیہ بی بی زوجہ خلیل منع کرتی تھی لیکن طاہرہ بی بی باز نہ آئی۔ مبینہ طورپرگزشتہ روز طاہرہ بی بی عدالت جا کراس نوجوان سے شادی کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی تھی جس کا علم ہو نے پراس کی بڑی بہن آسیہ بی بی نےاس کوفائرنگ کرکے قتل کردیا تاہم پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن مصروف تفتیش ہے۔

Back to top button