نگر نگر سے

کراچی: گڈاپ سے القاعدہ برصغیرکا دہشتگرد گرفتار

ملزم کےقبضےسے 4 کلوبارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹرز،ڈیٹونیٹرزکی تاریں اور 2 پسٹلزبھی برآمد کیے گئے

پولیس نےکراچی کےعلاقے گڈاپ سے خفیہ کارروائی کےبعد کالعدم تنظیم سےتعلق رکھنےوالےدہشت گرد کوگرفتارکرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ گڈاپ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم القاعدہ برصغیر کراچی کا اہم رکن گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سعید اللّٰہ عرف چھوٹی دنیا کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کراچی میں کسی بڑے سانحے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ گرفتار دہشت گرد کسی بھی نوعیت کا بم نصب کرنے کا ماہر تھا۔

ملزم کے قبضے سے 4 کلو بارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹرز کی تاریں اور 2 پسٹلز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ملزم سے اس کے ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، جبکہ اس سے برآمد ہونے والا اسلحہ فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Back to top button