نگر نگر سے

کوئٹہ کارروائی،کالعدم تنظیم کارکن گرفتار

ملزم کی نشاندہی پر اسکے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں

کوئٹہ میں کاؤنٹرٹیررازڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا اہم رکن گرفتارکرکے اسکے قبضہ اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق سی ٹی ڈی کےعملے نےخٖفیہ اطلاع پرسریاب پر چھاپہ مارکر ٹارگٹ کلنگ ، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب کالعدم تنظیم کے اہم رکن ملزم شاہ فیصل عرف ٹکری کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 9 ایم ایم پسٹل اورکارتوس برآمدکرلیے ہیں۔ ملزم پولیس کو ٹارگٹ کنگ اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ملزم کی نشاندہی پر اسکے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں

Back to top button