نگر نگر سے

پشاور: خواجہ سرا کے قتل کا مقدمہ درج

نامعلوم افراد کی فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالےخواجہ سرا کےقتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

پشاورکےنواحی علاقےپلوسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالےخواجہ سرا کےقتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ خواجہ سرا گل پانڑہ کےقتل کا مقدمہ تھانہ تہکال میں درج کیا گیا۔ پولیس کےمطابق حماد نامی نوجوان کی آئندہ ہفتہ شادی طےہوئی۔ اس کےدوستوں نے فنکشن کا بندوبست کیا جس میں خواجہ سراء بلائےگئےتھے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ فنکشن ختم ہونےکےبعد فائرنگ ہوئی جس سےخواجہ سراؤں کوبھی گولیاں لگیں۔ پولیس کےمطابق جائےوقوعہ سےشواہد اکٹھےکرلیےگئےہیں اورمزید تحقیقات جاری ہیں۔

Back to top button