نگر نگر سے

کراچی: ہجرت کالونی میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق

دم گھٹنے اورجھلسنےسے 2 خواتین اور 1 بچی کوتشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا

کراچی کے علاقے سول لائن کی کچی آبادی ہجرت کالونی میں پیش آنے والے آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق آگ آج صبح گلی نمبر 4 کی ایک دکان میں لگی تھی جو آگ بجھانے والے عملے کے پہنچنے سے پہلے پھیل گئی اور جس کے نتیجے میں بالائی منزل کے گھر متاثر ہوئے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں دم گھٹنے اور جھلسنے سے 2 خواتین اور 1 بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دورانِ علاج یہ تینوں دم توڑ گئیں۔

جاں بحق خواتین کی شناخت عشرت بی بی اور وسیلہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ بچی کو عائشہ بی بی کے نام سے شناخت کیا گیا۔ امدادی کام کے دوران عمارت سے ایک نوجوان شہریار کی جھلسی ہوئی لاش بھی نکالی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جو پہلی منزل پر رہائش پذیر تھے۔

Back to top button