نگر نگر سے

راجن پور:بھائی نےغیرت کےنام پربہن کوقتل کردیا

علاقہ پولیس نےقتل کا مقدمہ درج کرکےملزم کی تلاش شروع کردی ہے

پنجاب کےضلع راجن پورمیں بھائی نےغیرت کےنام پربہن کوتیزدھار آلے سے قتل کردیا۔ ملزم واردارت انجام دینےکےبعد موقع سےباآسانی فرارہوگیا، علاقہ پولیس نےقتل کا مقدمہ درج کرکےملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ غیرت کےنام پرقتل کا واقعہ راجن پورکی بستی جسکانی میں پیش آیا ہےجہاں غلام عباس نامی شخص نےاپنی بہن کوتیزدھارسےقتل کردیا اورفرارہوگیا۔ اطلاع ملنےپرپولیس موقع پرپہنچ گئی جس نے لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیےاسپتال منتقل کی۔ پولیس نےپوسٹ مارٹم کےبعد ملزم کےخلاف غیرت کےنام پرقتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کےلیےٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جبکہ جلد ملزم کوگرفتارکیےجانےکی امید ہے۔

Back to top button