نگر نگر سے

اسلام آباد:منشیات فراہم کرنیوالے 7 بڑے ڈیلرگرفتار

پولیس نےصدرزون کےمخلتف علاقوں میں کارروائی کرکےمنشیات کے 7 بڑے ڈیلرزگرفتارکرلیے

اسلام آباد پولیس نے صدرزون کے مخلتف علاقوں میں کارروائی کرکےتعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والےدوغیرملکیوں سمیت سات بڑے ڈیلرگرفتارکرکے 21 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ اسلام آباد پولیس نےصدرزون کےمخلتف علاقوں میں کارروائی کرکےمنشیات کے 7 بڑے ڈیلرزگرفتارکرلیےاوران کےقبضےسے 21 کلوگرام ہیروئن، 50 گرام آئس اور 81 نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں۔ گرفتار افراد میں دو خواتین، پانچ مرد شامل شامل ہیں جن میں سے ایک مرد اور عورت غیر ملکی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے نام شمیم اختر، روزیٹا ٹوانبو، نعمان خان، عمار عثمان، عدیل، کریم خان، فلیکس بینڈ شامل ہیں۔ ملزمان تعلیمی اداروں میں طلبا کو بھی منشیات سپلائی کرتے تھے، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Back to top button