نگر نگر سے

کراچی میں سب سےزیادہ ڈینگی بخارکےکیسزرپورٹ

ضلع وسطی میں 112 افراد ڈینگی کا شکارہوئےجہاں نارتھ ناظم آباد اورگلبرگ سےسب سے زیادہ کیسزرپورٹ ہوئے

محکمہ صحت کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ ماہ کراچی میں سب سےزیادہ ڈینگی کیسزضلع شرقی سےرپورٹ ہوئےجن کی تعداد 222 ہے جب کہ ضلع شرقی میں گلشن اقبال اورجمشید ٹاؤن سب سےزیادہ متاثرعلاقےرہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ضلع وسطی میں 112 افراد ڈینگی کا شکارہوئےجہاں نارتھ ناظم آباد اورگلبرگ سےسب سے زیادہ کیسزرپورٹ ہوئے ۔ اس کےعلاوہ ضلع جنوبی میں 66ا فراد،کورنگی 36، ملیر 25 اورضلع غربی میں 19 افراد ڈینگی کا شکارہوئےجب کہ متاثرہونےوالوں میں خواتین بچےاوربزرگ شامل ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کےمطابق کراچی میں رواں سال ڈینگی سےمتاثرہ افراد کی تعداد 1149 تک جاپہنچی ہے۔

Back to top button