نگر نگر سے

لاہور:زیرحراست ملزم اسپتال میں دم توڑ گیا

ورثاء نےالزام لگایا ہےکہ غلام حسین پولیس اہلکاروں کےمبینہ تشدد سےجاں بحق ہوا

لاہورکےتھانہ شاہدرہ میں چوری کا زیرحراست ملزم اسپتال میں دم توڑگیا۔ سی سی پی اولاہورمحمد عمرشیخ نےپولیس کی حراست میں شہری کی ہلاکت پرنوٹس لیتےہوئےڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی۔ پولیس کےمطابق ملزم غلام حسین کے خلاف فیکٹری مالک کی مدعیت میں سامان چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ غلام حسین کی طبیعت خراب ہونےپرشاہدرہ اسپتال لےجایا گیا جہاں وہ دل کا دورہ پڑنےسےدم توڑگیا۔ ورثاء نےالزام لگایا ہےکہ غلام حسین پولیس اہلکاروں کےمبینہ تشدد سےجاں بحق ہوا۔

Back to top button