نگر نگر سے

پشاور:چڑیا گھرمیں زخمی ہونےوالا چیتا ہلاک ہوگیا

چیتوں کے درمیان لڑائی کے باعث ایک چیتا شدید زخمی ہوا تھا،فی میل چیتے کو انٹرنل بلیڈنگ ہوئی تھی

پشاور چڑیا گھر میں دو روز قبل زخمی ہونے والا چیتا ہلاک ہوگیا۔  پشاورکے چڑیا گھرمیں ایک اورجانورہلاک ہوگیا،پراجیکٹ ڈائریکٹر اشتیاق نے کہاکہ 2 دن پہلے لڑائی کے باعث فی میل چیتا ہلاک ہوگیا تھا،دوچیتوں کے درمیان لڑائی کے باعث ایک چیتا شدید زخمی ہوا تھا،فی میل چیتے کو انٹرنل بلیڈنگ ہوئی تھی ۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہاکہ لڑائی کے دوران دونوں چیتوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنا مشکل تھا،زخمی چیتے کو انجکشن بھی لگائے گئے مگر بچ نہ سکا،زخمی چیتے کے پاس جانا مشکل تھا،چیتے کی ہلاکت پر وزیر جنگلات نے ایمرجنسی میٹنگ طلب کی تھی ،میٹنگ پشاور زو کی تما م انتظامیہ اور ڈاکٹروں کو طلب کیاتھا۔

Back to top button