نگر نگر سے

باجوڑ :ملازمین نےٹائیگرفورس کی ٹھکائی کرڈالی

فلورمل کےملازمین اورمنیجرنے مل کرمبینہ طورپرٹائیگرفورس کےرضا کاروں کی پھینٹی لگادی

باجوڑ میں فلورمل کےملازمین اورمنیجرنے مل کرمبینہ طورپرٹائیگرفورس کےرضا کاروں کی پھینٹی لگادی، ٹائیگرفورس کےدونوجوان آٹے کی تقسیم اور معیار دیکھنے گئے تھے ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کےیوسف دانش، اسداللہ خان اوردیگرنے بتایاکہ باجوڑ فلور ملز کی انتظامیہ نے ان کے دو سینئرساتھیوں حضرت حبیب اورصلاح الدین کو مل کے اندر ہی تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں آئی ایس ایف کے بھی ممبر ز ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ ان کے ساتھی  سبسڈی  ملنے والے آٹے کی تقسیم کا معاملہ دیکھنے گئے تھے جب مل منیجر اور ورکرز نے انہیں جوتوں اور لاٹھیوں سے پیٹنا شروع کردیا، وہ دونوں انتظامی حکام کی ہدایت پر مل گئے تھے تا کہ آٹے کی تقسیم اوراس کے معیار کو دیکھا جاسکے ۔

آئی ایس ایف عہدیداران نے یہ بھی الزام لگایا کہ دونوں کو اس وقت پیٹا گیا جب انہوں نے آٹے کے معیار کی شکایت کی ، دونوں زخمی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال خار میں  شفٹ کردیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جب پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ مل منیجر کو حراست میں ل کر پوچھ گچھ شروع کردی گئی ۔

Back to top button