نگر نگر سے

عمرکوٹ :منشیات فروشی کےخلاف آپریشن

عمرکوٹ پولیس کا بڑھتی ہوئی منشیات فروشی گٹکا،مین پڑی،ٹھرہ ،وغیرہ کےخلاف بھرپورآپریشن

عمرکوٹ پولیس کا بڑھتی ہوئی منشیات فروشی گٹکا،مین پڑی،ٹھرہ ،وغیرہ کےخلاف بھرپورآپریشن ۔ ایس ایچ اوسٹی عمرکوٹ نےکارروائی کرتےہوئےبڑی تعداد میں نشہ آورگٹکا،سفینہ پڑیاں سینکڑوں کی تعداد میں برآمد کرکےمقدمہ درج کرلیا ۔ برآمد کی گئی گٹکا سفینہ کی مالیت لاکھوں روپےبتائی جاتی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ سٹی میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی گٹکا سفینہ ٹھرہ وغیرہ کےاستعمال میں خطرناک حد تک اضافےکےبعد عمرکوٹ پولیس حرکت میں آگئی، شہرمیں منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن،عمرکوٹ سٹی پولیس کےایس ایچ اونےپولیس کی بھاری فورس کےہمراہ کارروائی کرتےہوئےایک گودام سےسینکڑوں کی تعداد میں گٹکا سفینہ کی پڑیاں اورکٹےبرآمد کرکےمقدمہ جسیا مالھی کےخلاف درج کرلیا ۔

Back to top button