نگر نگر سے

گلشن معمار:ڈکیتی مزحمت پردکاندارزخمی،تشددسےڈاکوہلاک

اہل محلہ نےتعاقب کرکےدونوں ملزمان کوپکڑلیا اس دوران شہریوں نےایک ملزم کوہلاک کردیا

کراچی کےضلع ملیرکےعلاقےگلشن معمارمیں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پرفائرنگ کرکےفرارہونےوالے 2 ملزمان کواہل محلہ نےپکڑلیا۔ عوامی تشدد سےایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کوپولیس نےزخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادرکےمطابق سپرہائی وے پرگلشن معمارتھانےکی حدود جنجال گوٹھ میں ایک دکان پردوملزمان نےڈکیتی کی،مزاحمت کرنےپرملزمان نے فائرنگ کردی جس سے دکاندارزخمی ہوا۔

ملزمان فرارہوئےتواہل محلہ نےتعاقب کرکےدونوں ملزمان کوپکڑلیا اس دوران شہریوں نےایک ملزم کوہلاک کردیا۔عرفان بہادرکےمطابق اطلاع ملتےہی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اورمقابلےکےبعد ایک ملزم کوزخمی حالت میں پکڑلیا۔ پولیس کےمطابق ہلاک اورزخمی ملزم کی فوری طورپرشناخت نہیں ہوسکی۔ زخمی ہونےوالےدکاندارکوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس واقعےکی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Back to top button