نگر نگر سے

گوجرانوالہ:کچہری کےاحاطےمیں فائرنگ سےباپ بیٹا جاں بحق

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کےبعد ملزم نےخود ہی گرفتاری دے دی ہے

گوجرانوالہ کےعلاقےنوشہرہ ورکاں میں واقع کچہری کےاحاطےمیں کی گئی فائرنگ سےباپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین پولیس حراست میں پیشی پرآئےتھے، پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کےبعد ملزم نےخود ہی گرفتاری دے دی ہے۔ پولیس کےمطابق ڈیرہ شاہ جمال کےرہائشی دونوں گروپوں کےدرمیان زمین کا تنازع ہےجس کی وجہ سےیہ دہرے قتل کی واردات انجام دی گئی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ قتل ہونے والا باپ اوراس کا بیٹا 4 افراد کےمقدمۂ قتل میں نامزد تھے۔

Back to top button