نگر نگر سے

پشاور:بچی کوقتل اورجلانےکا دلخراش واقعہ

آئی جی پولیس نےکہا کہ معصوم جانوں سےکھیلنےوالےافراد کسی بھی رعایت کےمستحق نہیں ہیں

خیبرپختونخوا کےآئی جی ڈاکٹرثناء اللّٰہ عباسی نےبڈھ بیر میں بچی کےقتل کےواقعہ پررپورٹ طلب کرتےہوئےکہا کہ ملزمان کوجلد گرفتار کرکےانصاف کےکٹہرے میں لایا جائے۔ آئی جی پولیس نےکہا کہ معصوم جانوں سےکھیلنےوالےافراد کسی بھی رعایت کےمستحق نہیں ہیں، اطلاع ملنےپرمتعلقہ ایس پی نےبچی کےوالدین سے ملاقات کی ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنزمنصورامان نےکہا کہ آج صبح بچی کی لاش قبرستان سےملی جسےجلایا بھی گیا ہے،یہ ایک انتہائی دلخراش واقعہ ہے، پولیس کےلئےاعلیٰ سطح کا کیس ہے۔ منصورامان کا کہنا ہے کہ جائےوقوعہ سےتمام شواہد اکٹھےکرلئےہیں،جبکہ تحقیقات کےلئےمختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں،

ملزمان کوجلد گرفتارکرکےقرارواقعی سزا دیں گے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ڈاکٹرثناء اللّٰہ عباسی نےبچی کےوالدین سےرابطہ کرکےانہیں انصاف دلانےکی یقین دہانی کروائی ہے۔ بڈھ بیرمیں بچی کےقتل کےخلاف لوگوں نےکوہاٹ روڈ پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کےرکن خیبرپختونخوا اسمبلی خوشدل خان بھی موجود تھے۔ خوشدل خان کا کہنا ہےکہ پولیس نےواقعہ میں ملوث ملزمان جلد گرفتارکرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

Back to top button