نگر نگر سے

کراچی: 2 ڈاکو،سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نےمقابلےکےدوران دوڈاکووں کوگرفتارکرلیا

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نےمقابلےکےدوران دوڈاکووں کوگرفتارکرلیا ۔۔بلال کالونی میں باپ نےبیٹےکوفائرنگ کرکے زخمی کردیا۔۔گلشن معمارمیں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتارہوا۔ سہراب گوٹھ میں پولیس اورڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہوا، پولیس نے دوڈاکووں کو گرفتارکرکےاسلحہ برآمد کیا۔ پولیس کےمطابق گرفتار ملزمان علاقہ میں سنگین جراٸم میں ملوث ہیں۔ ڈاکووں نے پولیس کودیکھتےہی فاٸرنگ شروع کردی تھی۔

دوسری جانب بلال کالونی کےقریب جائیداد کےتنازعہ پرباپ نےبیٹےکوفائرنگ کرکےزخمی کردیا۔ فائرنگ کرنیوالےشخص کوپولیس نے گرفتارکرلیا اورزخمی کوطبی امداد کیلئےہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نےگلشن معمارمیں کارروائی کرکےاسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتارکیا۔ گرفتارملزمان موٹرسائیکل لفٹنگ میں بھی ملوث تھے۔ ملزمان کےقبضےسےاسلحہ اوردیگرسامان برآمد کرلیا گیا۔

Back to top button