نگر نگر سے

فیصل آباد، 2 بہنوں سےاغواء کےبعد اجتماعی زیادتی

فیصل آباد کےعلاقےمحلہ اشرف آباد کی 2 بہنوں کواغواء کےبعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے

فیصل آباد کےعلاقےمحلہ اشرف آباد کی 2 بہنوں کواغواء کےبعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مقامی پولیس کےمطابق فیصل آباد میں 2 بہنوں کواغواء کےبعد اجتماعی زیادتی کےافسوسناک واقعےکےمرکزی ملزم کوگرفتارکرکے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ پولیس کےمطابق دونوں بہنوں کو 11 ستمبرکواغواء کرنےکےبعد ملزم نےاپنےساتھیوں کےہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کا مزید کہنا ہےکہ اغواء اورزیادتی کےالزام میں 3 خواتین سمیت 15 افراد کےخلا ف مقدمہ درج ہے۔

Back to top button