نگر نگر سے

کراچی :گھرمیں آگ لگنےسےجھلس کر 3 بچےجاں بحق

پولیس کے مطابق فائربریگیڈ نےپہنچ کرگھرمیں لگی ہوئی آگ پرقابوپا لیا ہے

کراچی کےعلاقےکشمیرکالونی میں واقع گھرمیں آگ لگنےسےجھلس کر 3 بچےجاں بحق ہوگئےجبکہ 3 افراد زخمی ہوئےہیں۔ پولیس کے مطابق فائربریگیڈ نےپہنچ کرگھرمیں لگی ہوئی آگ پرقابوپا لیا ہے،آگ لگنےکےوقت گھرمیں میاں بیوی اوران کے 4 بچےتھے۔آگ سےجھلس کر 3 بچےجاں بحق،جبکہ ایک بچہ اوراس کے والدین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونےوالےبچوں کی لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں برنس وارڈ میں زخمیوں کوطبی امداد دی جا رہی ہے۔علاقہ پولیس کا کہنا ہےکہ گھرمیں آگ لگنےکی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں جنہیں جاننےکیلئےتحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں