نگر نگر سے

گوجرانوالہ؛ دھند کے باعث پک اپ الٹ گئی، 6 افراد زخمی

گوجرانوالہ میں نوکھر کے قریب دھند کے باعث پک اپ الٹ گئی، حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری لاہور سے سمندری تک بند کردی گئی جبکہ قومی شاہراہ پر ٹھوکر، چوہنگ، مراکہ اور شام کی بھٹیاں میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ 10میٹر رہ گئی۔علاوہ ازیں موٹروے ایم ٹوٹھوکر نیاز سے لےکر پنڈی بھٹیاں تک دھند کے باعث بند ہے۔ترجمان موٹروے نے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے شہری ہائی ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

متعلقہ خبریں