نگر نگر سے

کراچی:بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی کےعلاقےاورنگی ٹاؤن میں پلاٹ سےبچےکی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے

کراچی کےعلاقےاورنگی ٹاؤن میں پلاٹ سےبچےکی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیوذرائع کےمطابق اورنگی ٹاؤن کےعلاقےالطاف نگرکےبلاک A کےقریب پلاٹ سے 1 دن پرانی بچےکی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ ریسکیوذرائع نےبتایا ہےکہ لاش کوچھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے،بچےکی شناخت 13 سالہ عباس ولد عزت گل کےنام سےہوئی ہے۔ ذرائع کےمطابق بچےکےقتل کےمحرکات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنےکےبعد ہی سامنےآئیں گے۔

متعلقہ خبریں