نگر نگر سے

آتشزدگی کےواقعات،خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی

آتشزدگی کے 3مختلف واقعات میں خاتون جھلس کرجاں بحق،لڑکی سمیت 4افرادزخمی ہوگئے

آتشزدگی کے 3مختلف واقعات میں خاتون جھلس کرجاں بحق،لڑکی سمیت 4افرادزخمی ہوگئے ۔ کھوج نیوزرپورٹ کےمطابق نواحی گاؤں مدار میں ایک خاتون فوزیہ بی بی گھرمیں کھانا تیارکرتےہوئےکپڑوں کوآگ لگنےسےجھلس کرجان کی بازی ہارگئی، خاتون نےہسپتال میں دم توڑ ا،متوفیہ3 بچوں کی ماں تھی ۔علاوہ ازیں شاہدرہ میں نوعمرلڑکی کےکپڑوں کوگیس والے چولہے سے آگ لگ گئی جو بری طرح جھلس گئی ،جسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

فیکٹری میں آگ لگنے سے 3 مزدور جھلس گئے ،بتایا جاتا ہے کہ مزدوروں نے سردی سے بچنے کے لئے آگ جلارکھی تھی، جس کے نتیجہ میں عرفان اور اس کے 2ساتھی جھلس کر زخمی ہوگئے ، جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں