نگر نگر سے

خیرپور: اسپتال سے نومولود بچی اغواء

بچی کے والد نے الزام لگایا ہے کہ بچی کو اسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے اغواء کیا گیا

سندھ کے شہر خیر پور میں نجی اسپتال سے نومولود بچی اغواء کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بچی کے والد نے الزام لگایا ہے کہ بچی کو اسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے اغواء کیا گیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے اور مقدمہ درج بھی کیا جائے گا۔ پولیس کو بچی کے اغواء کی سی سی ٹی وی ویڈیو موصول ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں