نگر نگر سے

گوجرانوالہ: ماں اور 4 بچوں کا سفاکانہ قتل

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے ڈوگرانوالہ میں واقع ایک گھر سے 1 خاتون اور اس کے 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

گھر سے 5 لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ڈوگرانوالہ کی رہائشی خاتون اور اس کے بچوں کو سر پر وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی گئی فوزیہ نامی خاتون بچوں سمیت 10 سال سے یہاں رہائش پذیر تھی۔پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے وقت خاتون کا شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔

ڈی ایس پی کینٹ کہتے ہیں کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جلد ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button