نگر نگر سے

کراچی:شوہرکی قاتلہ بیوی کوریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

شوہرکےقتل کےکیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نےملزمہ کوریمانڈ پرجیل بھیج دیا

کراچی کےعلاقے گلشنِ اقبال میں بیوی کےہاتھوں شوہرکےقتل کےکیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نےملزمہ کوریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نےگلشنِ اقبال میں بیوی کےہاتھوں شوہرکےقتل کےکیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزمہ کوعدالتی ریمانڈ پر 14 روزکےلیےجیل بھیج دیا، جبکہ آئندہ سماعت پرتفتیشی افسرکوچالان پیش کرنےکی ہدایت کردی۔ ملزمہ نے عدالت میں بیان دیا ہےکہ بچی کی عزت بچانےاورتشدد کرنےکےوجہ سےشوہرکوقتل کیا۔ پولیس کےمطابق مقتول نے 3 شادیاں کررکھی تھیں اوراس کےان 3 بیویوں سے 13 بچےتھے۔ ملزمہ کےخلاف قتل کا مقدمہ کراچی کےمبینہ ٹاؤن تھانےمیں درج ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button