نگر نگر سے

فیصل آباد: اینٹ سے باپ کا قتل،وجہ سامنے آگئی

فیصل آباد کےعلاقےچشتیہ ٹاؤن میں شقی القلب بیٹےکےہاتھوں باپ کےقتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

پنجاب کےبڑے صنعتی شہرفیصل آباد کےعلاقےچشتیہ ٹاؤن میں شقی القلب بیٹےکےہاتھوں باپ کےقتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،جبکہ قتل کی اصل وجہ بھی سامنےآگئی۔ پولیس کےمطابق مقتول کےبھائی کی درخواست پرفیصل آباد کےتھانہ ڈی ٹائپ میں بیٹےکےہاتھوں باپ کے قتل کا مقدمہ درج ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ سفاک ملزم شہبازنےجائیداد میں حصہ نہ ملنےپراپنےباپ کوقتل کیا ہے۔ فیصل آبادپولیس کے مطابق گزشتہ روزملزم نےباپ کوسرپراینٹ مارکرقتل کردیا تھااورپولیس کوابتدائی بیان میں قتل کی وجہ والد کا نمازکےلیےنہ اٹھنا بیان کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button