نگر نگر سے

لاہور میں عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ

مشہورسابق پولیس انسپکٹرعابد باکسرکے لاہورمیں واقع گھرپرمسلح افراد نے فائرنگ کی

ان کاؤنٹراسپیشلسٹ کے نام سےمشہورسابق پولیس انسپکٹرعابد باکسرکے لاہورمیں واقع گھرپرمسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔ اس حوالے سے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع میرے گھر پر فائرنگ کی گئی ہے۔ عابد باکسر نے بتایا کہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مخالفین کی جانب سے ایک عرصے سے مجھے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button