نگر نگر سے

مکران کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

  پسنی میں مکران کوسٹل ہائی وے  پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پسنی سے تعلق رکھنے والے 2 بھائی جمیل اور حمید اپنے دوست ماجد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گوادر سے پسنی آ رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ جب یہ افراد مکران کوسٹل ہائی وے پر شنزانی کے مقام پر پہنچے تو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے تینوں افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتولین گوادر میں ایک کیس میں پیشی کے بعد گوادر سے پسنی جارہے تھے۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وجہ قتل پرانے واقعہ کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button