نگر نگر سے

خوفناک ٹریفک حادثہ، کار الٹنے سے 4افراد جاں بحق ہو گئے

تیز رفتار کار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے پل کے پلر سے ٹکرا کر الٹ گئی‘ حادثے میں کار سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر کار الٹنے سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بچاتے پیش آیا، حادثے میں کار اور موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر شیخ زید اسلامک سینٹر کے سامنے افسوسناک حادثہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار کار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے پل کے پلر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں کار سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں رمیز، اسد، تیمور اور روحان شامل ہیں۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button