نگر نگر سے

پتوکی؛طالبہ کو اغوا کرنے کا الزام، شہریوں نے امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

قصور کے علاقے پتوکی میں شہریوں نے طالبہ کو اغوا کرنے کے الزام میں امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

آصف کالونی پتوکی کا امام مسجد میٹرک کی طالبہ کو میگہ روڈ لے گیا، اہل محلہ نے امام مسجد سے پوچھ گچھ کی اور پھر اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔اطلاع ملنے پر سٹی پولیس پتوکی نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا، ملزم میاں چنوں کا رہائشی، شادی شدہ اور 2 بچوں کا باپ ہے۔گرفتار ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لڑکی کو اغوا نہیں کیا بلکہ اس کی لڑکی سے دوستی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button