نگر نگر سے

کوئٹہ میں افسوسناک واقع، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تین بچوں کو قتل کر دیا

واقعے کے وقت عطا اللہ اور اس کی بیوی گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ بھی موقع پر موجود نہیں تھی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تین بچوں کو قتل کردیا۔پولیس نے گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نیو سریاب تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او)عبدالحئی نے بتایا کہ نیوسریاب کی حدود میں سریاب کسٹم کے قریب غلام رسول پھاٹک کے مقام پر نامعلوم افراد نے محکمہ تعلیم کے جونیئر کلرک عطا اللہ کے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے کے وار کرکے تین کمسن بچوں حسنین، زین اور اقصی کو قتل جبکہ کشمالہ نامی بچی کو شدید زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت عطا اللہ اور اس کی بیوی گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ بھی موقع پر موجود نہیں تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی ہونے والی بچی کشمالہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولین اور زخمی کی عمریں 6 سے 12سال کے درمیان ہیں جبکہ تفتیش کیلئے گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button