نگر نگر سے

ہرنائی؛کوئلہ کان بیٹھنے سے 7 کان کن جاں بحق

بلوچستان میں ضلع ہرنائی کے علاقے طورغر میں کوئلہ کان بیٹھ گئی، کان میں پھنسنے والے 7 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

سیکرٹری معدنیات نے غفلت برتنے پر کان منیجر اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دے دیا۔بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران کان بیٹھنے کایہ دوسرا واقعہ ہے۔ چار روز قبل بھی مارواڑ کے علاقے میں کوئلہ کان بیٹھ جانے سے 6 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔

پے در پے واقعات نے کان کنوں کےحفاظتی انتظامات پر سوالات اٹھا دیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button