نگر نگر سے

کوکا کولا کے فیلڈ سیلز ڈائریکٹر حسن عدنان نے اے ایم ٹریڈرز کا افتتاح کردیا

مہمان خصوصی حسن عدنان نے رانا خان محمد ودیگر سٹاف کے ہمراہ ربن کاٹ کر اے ایم ٹریڈرز کا باقاعدہ افتتاح کیا اور تختی کی نقاب کشائی کی

محمود بوٹی بند روڈ پر کوکاکولا کے ڈسٹری بیوٹر اے ایم ٹریڈرزکا افتتاح فیلڈ سیلز ڈائریکٹر حسن عدنان نے کیا۔ اس موقع پر سی ای او رانا خان محمد سیلز سینٹر مینیجر ریحان قادر ایریا سیلز منیجر رانا توصیف عمران سیلز سپورٹ سپیشلسٹ نادیہ شوکت فیلڈ سیلز ایگزیکٹوز سلمان بھٹی اسد خالق محسن رضا فاحد دستی رانا عمران خان رانا عمر فاروق رانا سعید احمد رانا محمد طفیل اور وائز آفیسر آمنہ عمران نے مہمان خصوصی حسن عدنان کی آمد پر پھولوں کی پتیاں گلاب کے ہار چادر پوشی اور ڈھول کی تھاپ پر بھرپور استقبال کیا۔ استقبال کے ساتھ ہی مہمان خصوصی حسن عدنان نے رانا خان محمد ودیگر سٹاف کے ہمراہ ربن کاٹ کر اے ایم ٹریڈرز کا باقاعدہ افتتاح کیا اور تختی کی نقاب کشائی کی افتتاح کرنے کے بعد مہمان خصوصی کو مکمل ڈسٹری بیو شن کا وزٹ کروایا گیا وزٹ مکمل کرنے کے بعد تمام ٹیم کے ہمراہ میٹنگ کی گئی جس میں تمام سٹاف نے باری باری اپنا تعارف کروایا تعارف کے بعد حسن عدنان نے تمام سٹاف کو بہترین سیلز اور مارکیٹنگ کے بارے میں ٹپس دیں مارکیٹ کو مزید بہتر کرنے کے لئے تمام سٹاف سے باری باری رائے لی گئی تقریبا ایک گھنٹے کی نشست میں مہمان خصوصی حسن عدنان مکمل طور پر مطمئن ہو گئے میٹنگ کے اختتام پر چیف گیسٹ حسن عدنان نے تمام سٹاف کو مبارکباد پیش کی اور اے ایم ٹریڈرز کے احاطے میں وزیراعظم عمران خان کی سکیم گرین پاکستان کے حوالے سے پودا بھی لگایا سی ای او رانا خان محمد کا شکریہ ادا کیا گلے سے لگایا اجازت طلب کی اور اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button