نگر نگر سے

ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ;2 افراد جاں بحق 2 زخمی

 بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے حبیب رائی میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں خونریز تصادم ہوا۔ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button