نگر نگر سے

جعفر آباد میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

 بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد میں ملزمان نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کر دی۔ واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے حبیب رائی میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں خونریز تصادم ہوا۔ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button