نگر نگر سے

نواب شاہ میں مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر؛ 6 بچے جاں بحق

نواب شاہ کے علاقہ کوٹ لالو میں مہران ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جب کہ موٹر سائیکل سوار سمیت6بچے جاں بحق ہوگئے۔

مہران ہائی وے کوٹ لالو پر تیز رفتار مسافر وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار22سالہ امتیاز مری،12سالہ برسات ولد ذوالفقار مری،9 سالہ علی جان ولد ریاض مری،10 سالہ ظفر ولد ریاض،7 مظفر ولد ظفر مری و دیگر جاں بحق ہوگئے  جبکہ2بچے شدید زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ سے زخمی ہونے والے اسکول کے طلبا ایمبولینس فوری دستیاب نہ ہونے کے باعث چارپائی پر تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگئے، کوٹ لالو پولیس نے نے حادثے میں جاں بحق ہوجانے والے بچوں کی نعشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ حادثہ کے بعد وین ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button